Results 1 to 3 of 3

Thread: حُسین مجھ کو معاف کرنا شاعر صفدرحُسین Hussain A.S mujh ko moaf

  1. #1
    Administrator Real_Light's Avatar
    Join Date
    Feb 2016
    Location
    Islamabad
    Posts
    813
    Rep Power
    10

    Post حُسین مجھ کو معاف کرنا شاعر صفدرحُسین Hussain A.S mujh ko moaf

    حُسین مجھ کو معاف کرنا
    حُسین مجھ کو معاف کرنا
    عجب تھا اکبرکی لاش پر بھی جو میں نے اپنی دعائیں مانگی
    برہنہ سر جو علی کی بیٹی سے بیٹیوں کی ردائیں مانگی
    تڑپتے اصغر کو دیکھ کر بھبی نواسوں پوتوں کی خیر مانگی
    شکستہ قاسم کے ٹکڑے دیکھے پا ہمنوائوں کی خیر مانگی
    مقام زینب سے خیمہ گاہ تک کیوں میری آنکھیں کھلی ہوئی تھی؟
    تڑپتے لاشوں کو دیکھ کر بھی دعائوں پر کیوں تلی ہوئی تھیں
    میں تیرے زخمی بدن سے ہٹ کر کیوں اپنی سوچوں میں گم کھٹرا تھا؟
    جہاں پہ کنبہ، قبیلہ سارا زمین پربکھرا ہو پڑا ہوا تھا
    میں گنج شُہداء کی بکھری لاشوں پہ اپنے ہوش وحواس میں تھا
    میں ٹھنڈا پانی بھی پی رہا تھا جہاں پہ اصغر بھی پیاس میں تھا
    اورجہاں پہ قاتل نے ننھی دُختر کے منہ پہ اتنے تماچے مارے
    جلائے خیمے لگائے دُررے ۔ تڑپتی بچی کے دُر اترارے
    جہاں پہ اصغر کے خون کو تو اپنی جبیں اقدس پہ مل رہا تھا
    جہاں پہ غازی کے ہاتھ لے کر تو دشمنوں میں بھی چُپ کھڑا تھا
    جہاں پہ تیری یہ ریش اقدس لہومیں اصغر کے تر بہ تر تھی
    جہاں پہ اکبر تڑپ رہا تھا، تمام آنکھوں کی روشنی کی
    تمام مقتل کی اُن جگہوں پر غذا کی ہر دم تلاش میں تھا
    دعائوں میں تھا۔ میں رزق و روزی کی اورفکر معاش میں تھا
    میں اپنے چہرے کی زیب و زینت میں انتہائی مگن رہا تھا
    شکستہ لاشوں کے درمیاں بھی میں نرم بستر پہ خوش پڑا تھا
    میں اک رسمی سلام کر کے کیوں تیری تُربت سے ہٹ گیا تھا؟
    میں فاصلوں سے بساتے جاتے ہی تیرے روزے پہ جھک رہا تھا
    اوردریدہ دہنی کی انتہا تھی میں اچھے کھانوں پہ لڑ رہا تھا
    کہاں کے آنسو؟ کہاں کا گریہ؟ میں اس تردد میں کب پڑا تھا
    وہاں سے آ کر میں ہر جگہ پرفضائل اپنے ہی سنا رہا تھا
    اور ستائشیں باہمی میں الجھا میں داد بے حد پا رہا تھا
    یہ میرں آہیں یہ میرا گریہ بنام زہراء قبول کر لے
    ندامتوں کے یہ چند آنسو بطور ہدیہ قبول کر لے
    میں تیرا مجرم ہوں میرے مالک تو مجھ کو پتھر سے دُر بنا دے
    اے کربلا کے قدیم قادرتومجھ کوعاصی سے حُر بنا دے
    میں اپنے قائم کی خیر مانگوں ہرایک اپنی دُعا سے پہلے
    حُسین مجھ کو معاف کرنا میں زندہ آیا ہوں کربلا سے
    شاعر صفدرحُسین

  2. #2

    Haey Haey.......
    Hussain a.s mujh ko mauf karna by Safdar Hussain
    bohat he umdaa, elfaaz nahi hain k es ki tafeef bayaan ho.
    WebTycoon

  3. #3
    bohat khoob, es ki video bhi share kerain. thanks
    .....Its All AbOut FashiOn.....

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
page counter